عمران خان پر فرد جرم 13 دسمبر کو عائد کی جائے گی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد حسین چودری کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ
کر لیا ہے. الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا.
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن و توہین چیف الیکشن کمشنر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں چلایا جائے گا. الیکشن کمیشن
کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن و توہین چیف الیکشن کمشنر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں چلایا جائے گا.
الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کو اڈیالہ جیل میں ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دے دی. عمران خان پر فرد جرم 13
دسمبر کو عائد کی جائے گی.
الیکشن کمیشن نے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کیلئے وزارت داخلہ کو دو روز میں تیاریاں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کر دی.