علی عمران سید کی بازیابی کے لیے صحافیوں اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج

شیئر کریں:

جیونیوز کے سینئر صحافی علی عمران سید کی گمشدگی معمہ بن گئی قانون نافذ کرنے والے
ادارے بھی جواب دینے سے قاصر ہیں۔

کیپٹن صفدر گرفتاری کی ویڈیو بریک کرنے والے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران بھی لاپتہ

علی عمران سید جمعہ کی شب اس وقت سے لاپتہ ہیں جب وہ گھر کے قریب بیکری گئے تھے۔
علی عمران اپنا موبائل بھی گھر چھوڑ کر گئے اور گاڑی بھی گھر کے باہر ہی کھڑی رہی۔
کئی گھنٹے گزرنے پر علی عمران کی اہلیہ نے اپنی تشویش ظاہر کی اور پھر گمشدگی سے متعلق
ان کی ویڈیو منظر عام پر آئی۔
صحافی برادری نے علی عمران کی گمشدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری طور پر
بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن نے بھی علی عمران کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
اسی طرح ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ ڈائریکٹر نے اپنی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سندھ اور وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر گمشدگی کا نوٹس لیں۔
خیال رہے علی عمران سید نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری والی سی سی ٹی وی فوٹیج بریک
کی تھی۔
صحافی کراچی اور مختلف شہروں میں کچھ دیر بعد مظاہرے بھی کر رہے ہیں۔


شیئر کریں: