علی سدپارا کی موت پر ایران میں بھی افسردگی، نمائش کے ذریعے خراج عقیدت

شیئر کریں:

قومی ہیرومحمد علی سدپارا کی موت پر ایران بھی سوگ میں ڈوب گیا.
ایران میں علی سدپارا کی خدمات کے اعتراف میں نمائش لگائی گئی.
نمائش کا مقصد دنیا کے عظیم کوہ پیما علی سدپارا کو خراج تحسین پیش کرنا تھا.

ایران کے پاکستان میں سفیر محمد علی حسینی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر
پر علی سدپارہ کی موت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان کے قومی ہیرواور
عالمی شہرت یافتہ کوه پیمامحمدعلی سدپارہ کی وفات پرمیں اپنی
اوراپنےملک کی طرف سےان کےاہل خانہ اورپاکستانی قوم سےاظہارِتعزیت کرتاہوں۔
اللہ پاک ان کوجنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایران میں علی سدپارہ کی یاد میں تصویری نمائش کا انعقادبھی کیا گیا۔

اس سے علی سدپارا کے بیٹے ساجد سدپارا نے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ
حکومت، پاک فوج اور لواحقین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ
کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے تینو ں کوہ پیما اب اس دنیامیں نہیں رہے۔
علی سدپارا کی موت پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوگ کا سماں ہے.


شیئر کریں: