عرب ممالک میں‌ یہودیوں کی پہلی ڈیٹنگ ویب سائٹ نے کام شروع کردیا

شیئر کریں:

یہودیوں کی پہلی “ڈیٹنگ ویب سائٹ” عرب ممالک میں‌ متعارف کرادی گئی ہے. اس طرح اب دنیا بھر میں بسنے
والے یہودی خلیج ممالک میں‌ اپنے شریک حیات ڈھونڈ سکیں گے.
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں گزشتہ سال اگست میں متحدہ عرب امارات اور یمن کے
اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان

یہودیوں‌ کی ڈیٹنگ ویب سائب ایسوسی ایشن آف گلف جیوش کمیونیٹٰز کے تحت متعارف کرائی گئی ہے
اور یہ تنظٰم خلیج تعاون کونسل کے چھتری تلے کام کر رہی ہے.
خیال رہے خلیج تعاون کونسل میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین،کویت، قطر اور اومان شامل
ہیں.
خلیج تعاون کونسل کی عملی طور پر باگ دوڑ‌ سعودی عرب کے ہاتھ میں ہے، گوکہ سعودی عرب نے
اسرائیل کے ساتھ ظاہری طور پر اپنے سفارتی تعلقات کا اعلان نہیں کیا لیکن سعودی عرب اور اسرائیل
کے درمیان تجارتی، سائنس و ٹیکنالوجی اور عسکری معاملات بحرین کے ذریعے کیے جارہے ہیں.
خلیج تعاون کونسل میں سے متحدہ عرب امارات اور بحرین نے صرف اسرائیل سے سفارتی تعلقات
کا اعلان کیا لیکن یہودیوں‌ کی ڈیٹنگ ویب سائٹ تمام عرب ممالک میں کام کرے گی.


شیئر کریں: