عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

شیئر کریں:

معروف سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی دار فانی سے کوچ کرگئیں۔
معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور سماجی کاموں کے حوالے سے معروف بلقیس ایدھی انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے فیصل ایدھی نے کی ہے۔
بلقیس ایدھی گزشتہ چند روز سے انتہائی علیل اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں ، ایدھی فاو¿نڈیشن کو بنانے میں ،بلقیس ایدھی نے اپنے شوہر عبدالستار ایدھی کا بھرپور ساتھ دیا۔
محض سولہ برس کی عمر میں انہوں نے ایدھی صاحب کے نرسنگ اسکول سے نرسنگ کی تربیت حاصل کی۔
اسی ادارے میں دو برس تک خدمات انجام دیں عبدالستار ایدھی سے شادی کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
ان کی خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان کی جانب ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ بھارت کی جانب سے دوہزار پندرہ میں مدر ٹریسا ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔


شیئر کریں: