March 25, 2020 at 11:22 pm

افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ بین الاافغان مذاکراتی ٹیم نامزد کر دی ہے۔
اس ٹیم میں 20 ارکان شامل ہوں گے کو طالبان سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے مذاکراتی ٹیم میں تمام افغان پارلیمنٹرینز کی نمائندگی شامل ہے۔
مذاکراتی ٹیم میں 5 خواتین پارلمنٹینز بھی شامل ہیں۔
خواتین میں ذکیہ وردگ،شہلافرید، شریفہ زرمتی، حبیبہ سرابی اور زینب موحد شامل ہیں۔
اسی طرح مذاکراتی ٹیم میں معصوم ستانکزئی، محمد ناطقی، نادر نادری، عبدالمتین بیگ، باتوردوستم، خالد نور، رسول طالب، ایوب انصاری، کلیم اللہ نقیبی، امین احمدی، عبدالہادہ ارغندیوال، عنایت اللہ بلیغ، حفیظ منصور، ضرار احمد مقبل اور ڈاکٹرغیرت بھیر شامل ہیں۔
اس سے قبل 5 افراد پر مشتمل ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پھر نیا رکنی ٹیم بنائی گئی لیکن ذرائع کا کہنا ہے ٹیم کی تعداد مزید بڑھائی جاسکتی ہے۔

Facebook Comments