طالبان نے امریکا کی مان لی، حملے کم کرنے کا اعلان آج متوقع

افغان طالبان نے افغانستان میں ایک ہفتے کے لیے پرتشدد کارروائیاں اور حملے کم کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے امریکا کا دیرینہ مطالبہ مان لیا ہے اور ہفتے کی رات 12 بجے سے عمل درآمد شروع ہونے کا امکان ہے۔

تاہم طالبان نے باقاعدہ طور پر تاحال سیز فائر کا اعلان نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا طالبان مزاکرات کا دسواں راونڈ شروع

یاد رہے ستمبر 2019 میں دوحہ مذاکرات کا نواں دور کامیاب ہونے پر اچانک طالبان کی طرف سے افغانستان میں حملے تیز کر دیے گئے تھے۔

حملے ایسے موقع پر کیے گئے تھے جب صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ ہونے والی تھی اور پھر امریکی صدر نے امن عمل معطل کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:افغان حکومت کا 5 ہزار طالبان رہا کرنے سے انکار

افغانستان میں طالبان اور امریکا کے درمیان معاہدہ 18 سال بعد امریکی فوج کے انخلا کی بنیاد بن سکے گا۔