طالبان دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر

شیئر کریں:

ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب 1331 دہشت گردوں کی فہرست سے متعلق ریڈ بک جاری کر دی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کو 45 اور اسلام آباد پولیس کو 33 دہشت گرد مطلوب ہیں۔
اسی طرح گلگت بلتستان20،کے پی کے پولیس کو 850، بلوچستان پولیس کو 127،سندھ کو 138 اور ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو 118 دہشت گرد مطلوب ہیں۔
مطلوب دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کمانڈر مولانا صدر حیات کے سر قیمت 80 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔ ریڈ لسٹ میں شامل دہشت گردوں نور زیب خان کے سر کی قیمت چالیس لاکھ رکھی گئی ہے۔
دہشت گرد انعام اللہ اور نعمت اللہ کے سر کی قیمت بھی چالیس چالیس لاکھ مقرر کی ہے۔
اسی طرح دہشت گردوں ضیاء اللہ خان، محمد سعید کے سر کی قیمت تیس تیس لاکھ، دہشت گرد قیصر خان، ثاقب رحمن کے سر کی قیمت بھی تیس تیس لاکھ اور ٹی ٹی پی کے ٹارگٹ کلر یاسر کے سر کی قمیت بھی تیس لاکھ مقرر کی گئی ہے۔


شیئر کریں: