صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم سے کورونا وائرس پھیلنے لگا

شیئر کریں:

امریکی صدر اپنے ہی شہریوں کو مہلک وبا میں مبتلا کرنے کا سبب بن گئے ہیں۔
کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود امریکی صدر نے انتخابی میدان سجا لیا ہے۔

ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں ریلی کے چھ منتظمین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
متعدد متاثرین کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹرمپ کی ریلی کے دوران ری پبلکن حکومت سے تنگ عوام بھی ٹلسا میں جمع ہو گئے۔
مظاہرین نے ٹرمپ پینس نو مور کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

امریکا میں کورونا ریلی کے شرکا نے ماسک پہنے نہ ہی سماجی دوری کا خیال رکھا۔

دوبارہ صدارتی امیدوار اسٹیج پر مسخرے پن کا مظاہرے کرتے رہے ان کے حامی بھی خوب محظوظ ہوئے۔
خود وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بننے والے صدر ٹرمپ نے وبا کے پھیلاؤ کا الزام ایک بار پھر چین پرلگادیا۔
کورونا کو کنگ فلو وائرس نام دے ڈالا۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر ٹرمپ کی ریلی کو
شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹرمپ کورونا وائرس ریلی کا ہیش ٹیگ چلا دیا۔


شیئر کریں: