March 18, 2020 at 8:36 pm

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی 5 روزقرنطینہ میں گزاریں گے۔
صدرکی چین روانگی سے پہلے ہی طے کیا گیا تھا کہ وہ واپسی پرقرنطینہ میں جائیں گے۔
صدر مملکت 5 دن قرنطینہ میں گزرانے کے بعد کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔
وفد میں شامل دیگر افراد بھی اسی پروٹوکول پر عمل کریں گے۔
اسی طرح وفاقی وزیر اسد عمر بھی 5 دن قرنطینہ میں گزاریں گے۔
دورہ چین کے اختتام پر، صدر پاکستان، وزیرخارجہ، وزیر منصوبہ بندی اور وفد کے دیگر اراکین کے کورونا ٹیسٹ ہوئے۔
چین نے باضابطہ طور پر وزارت خارجہ پاکستان کو مطلع کر دیا ہے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور دیگر اراکین وفد نے 16/17 مارچ کو چین کا دورہ کیا۔
چین روانگی سے قبل بھی اراکین وفد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا اور کلیر آنے پر جہاز میں سوار کیا گیا۔
دورہ چین سے واپسی پر دوبارہ خون کے نمونے اور سویب لئے گئے اور آج بعد از ٹیسٹ انہیں کلیر قرار دیا گیا۔
لیکن صدر عارف علوی اور وفاقی وزیر اسد عمر کو قرنطینہ میں جانا پڑے گا۔
خیال امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہے۔

Facebook Comments