صدارتی نظام کی حمایت میں نئی سیاسی جماعت قائم

شیئر کریں:

تاجربرادری سمیت ٹرانسپورٹرز، ایجوکیشن اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے
“ہم عوام پاکستان” کے نام سے نئی سیاسی جماعت متعارف کرادی ہے۔

سربراہ طاہر عزیز خان نے وفاقی حکومت سمیت وزریراعظم سے ایک ماہ میں مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
ساتھ ہی انہوں نے اسلامی صدارتی نظام لانے کیلئے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
پارٹی کے جنرل سیکریٹری کہتے ہیں کہ صرف 2 ماہ میں ملک گیر سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کرلی جائے گی۔
کراچی پریس کلب میں دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کو اس
وقت اسلامی صدارتی نظام کی ضرورت ہے۔
ملک پر آج ایک طبقہ مافیا کی شکل میں قابض ہے جو ملک کو ورلڈ بنک کا مقروض بنا کر بھکاری بنانا چاہتے ہے۔
پارٹی چیئرمین طاہر عزیز کہتے ہیں ملک میں رہنے والے ہر شہری کو اس کے حقوق ملنے چاہئیں۔
جس نظریئے کے تحت پاکستان وجود میں آیا وہ کہیں نظر نہیں آرہا۔


شیئر کریں: