صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے معافی مانگ لی

شیئر کریں:

امریکا کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈیموکریٹ رہنما جو بائیڈن نے سیاہ فاموں
سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی۔
جوبائیڈن نے ’’دی بریکاسٹ کلب‘‘ ریڈیو انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کوئی سیاہ فام شخص اس
اُلجھن کا شکار ہے کہ وہ ٹرمپ کو ووٹ ڈالے یا بائیڈن کو تو اس کا مطلب یہ ہے
وہ سیاہ فام نسل سے تعلق نہیں رکھا۔
پروگرام کے دوران جوبائیڈن نے متنازعہ جملہ بولا تو اینکر کے سوال پر انہوں نے
پوچھ لیا کہ’’آپ کالے نہیں‘‘ جس پرجوبائیڈن کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
جوبائیڈن نے اپنے بیان کے چند گھنٹے بعد ہی یو ٹرن لیتے ہوئے اور ایک بیان میں
سیاہ فاموں سے معذرت کرلی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے نامزدگی اور انتخابات میں ان کی کامیابی
کا سہرا بھی سیاہ فاموں ہی کے سر ہے۔
جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ صرف یہ کہنے کی کوشش کررہے تھے کہ انہوں نے
سیاہ فاموں کے ووٹ کو ہمیشہ اہمیت دی ہے۔


شیئر کریں: