صحافیوں کا عمران خان کے آمرانہ رویے کے خلاف احتجاج

شیئر کریں:

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی کوریج کرنے والے پندرہ سے زائد صحافیوں نے عمران خان کی جماعت کے رویے کے خلاف خط لکھا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی پریس کانفرنس اور پی ٹی آئی کوریج کے لئے صرف پسندیدہ صحافیوں کو بلایا جاتا ہے،عمران خان سے سخت سوال پوچھنے والے اور تنقیدی سوچ رکھنے والے عامل صحافیوں کو کوریج سے روکا جاتا ہے، اگر پی ٹی آئی نے رویہ نہ بدلا تو مستقبل میں پی ٹی کے ایونٹس کی کوریج کا بائیکاٹ کریں گے۔


شیئر کریں: