صحافیوں اور سینیٹرز کو پارلیمنٹ سے کورونا لگا،فواد چوہدری

شیئر کریں:

وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحافیوں کو پارلیمنٹ سے کورونا وائرس لگا ہے۔
‏ڈپٹی اسپیکر کی خواہش کے احترام میں آج پارلیمان جانے کا ارادہ کیا۔
لیکن تین پارلیمانی رپورٹرز اور دو سینیٹرز کے کورونا مثبت آگئے ہیں۔

اور یہ اب طے ہے کہ انہیں کورونا پارلیمان کی عمارت سے لگا، لہذا میں نے پارلیمنٹ جانے کا ارادہ ملتوی کردیا۔
فواد چوہدری نے امید ظاہر کی کہ جلد ورچوئل سیشن بلایا جائے گا جہاں تسلی سے بات ہو سکے گی۔
وفاقی وزیر پہلے کہا تھا کہ فزیکل اجلاس کے بجائے ورچوئل اجلاس بلانا چاہیے تھا۔


شیئر کریں: