شیخ زید اسپتال لاہور کے 8 ڈاکٹر کورونا کا شکار

شیئر کریں:

شیخ زید اسپتال لاہور کے ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس کے شکار ہو گئے۔
گائنا کالوجی ڈیپارٹمنٹ کے 8 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر اکرام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ گائناکالوجی کہتے ہیں گائنی کی اسسٹنٹ پروفیسر
سمیت 8 ڈاکٹرز کا کورونا مثبت آیا۔
پاکستان میں 12 ڈاکٹرز شہید، 1072 کورنا سے متاثر
گائنا کالوجی ڈیپارٹمنٹ میں صرف ایمرجنسی مریضوں کو ہی دیکھا جارہا ہے۔
متاثرہ ڈاکٹرز کے رابطے میں آنے والے طبی عملہ کی بھی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد کے اسپتال میں بھی ایک ساتھ متعدد ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ٹیسٹ پازیٹو آچکے ہیں۔
ملک بھر میں 1600 سے زائد ڈاکٹر اور پیرامیڈیکش کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان میں‌ 5 ڈاکٹر شہید ہو گئے تھے۔


شیئر کریں: