شیخوپورہ میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ،13 افراد جاں بحق

شیئر کریں:

شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔
حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ علی الصبح پیش آیا۔
جب مسافروں سے بھری بس مخالف سمت سے آنے والی ہائی ایس گاڑی سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں مسافر بس ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔

بس میں آگ لگنے سے 10 افراد موقع پر جھلس کر جاں بحق، جب کہ 3 اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔
ٹریفک حادثہ میں 20 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے۔
زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال مرید کے منتقل کیا گیا ہے،
جہاں 17 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جب کہ زیادہ سنجیدہ نوعیت کے زخمیوں کو لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
حادثے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں، جس کے بعد آگ بجھانے کا عمل جاری ہے


شیئر کریں: