شہید ڈی ایس پی اقبال مہمند کے حملہ آور گرفتار

سی ٹی بنوں ریجن نے کاروائی کرکے شہید ڈی ایس پی اقبال مہمند پر حملے کا نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق شہید ڈی ایس پی اقبال مہمند کیس ٹریس کر لیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی اقبال مہمند پر حملے کا اھم دہشت گرد شوکت سکنہ لکی مروت گرفتار کرلیا۔
دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند 3 محافظوں سمیت شہید ہو گئے تھے۔ گرفتار دہشت کاؤنٹر ٹیررورزم ڈیپارٹمنٹ کو دہشت گردی کے دیگر کیسوں میں بھی مطلوب تھا۔ گرفتار دہشت گرد سے اھم معلومات حاصل کرلی گئیں۔