شہر رحمت میں سجا کتابوں کا میلہ

شیئر کریں:

سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں کتاب میلہ زور شور سے جاری ہے جس میں کتاب بینی کے ہزاروں شوقین افراد رخ کر رہے ہیں اور کتاب میلے میں رکھی گئی مختلف موضوعات کی کتابوں سے استفاده کر رہے ہیں۔مدینہ منورہ کے شاہ سلمان انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس سینٹر میں منعقد ہونےوالے کتاب میلے کا انعقاد ریجنل ترقیاتی اتھارٹی کہ جانب سے کیا گیا ہے دس روز تک منعقد رہنے والے کتاب میلے کا افتتاح گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے کیا کتاب میلے میں 13 ممالک کے 200 سے زائد اشاعتی اداروں کی جانب سے سٹال لگائے گئے ہیں دنیا کی متعدد زبانوں میں شائع کی گئی 60 ہزار سے زائد عنوان پر مبنی کتابیں میلے کا حصہ ہیں میلے میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کتاب بینی کے شوقین مردو خواتین اور بچے شرکت کر رہے ہیں جہاں انہیں مختلف ماہر تعلیم لیکچرز کے ذریعے دور حاضر میں کتاب کی اہمیت اور اس کی افادیت سے آگاہ بھی کر رہے ہیں اس کے علاوہ کتاب میلے میں ماہر خطاط اور پینٹنگ بنانے کے ماہرین بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں میلے میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ شہر نبویؐ ہمیشہ سے علم کا گہوارہ رہا ہےاس طرح کی ثقافتی ایونٹس معاشرے کے شعور کو بلند کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں کتاب میلہ 25 جون تک جاری رہے گا


شیئر کریں: