شہدائے پولیس کو قوم کا سلام

ملک بھر میں آج پولیس کے شہدا کا دن منایا جارہا ہے. دیگر شہروں اور صوبوں کی طرح سندھ میں بھی پولیس
ڈے پرشہید پولیس افسران اور اہلکاروں کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے.
شہدائے سندھ پولیس ڈے کی مناسبت سے پانچ کلومیٹر طویل شہداء رن ریس کا اہتمام کیا گیا. پولیس کے تربیت یافتہ
اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے ممبران نے حصہ لے کر شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا.
پانچ کلو میٹر ریس ساحل سمندر کے قریب فیز ایٹ واٹر فرنٹ سے آغاز کیا گیا. ریس میں پولیس افسران اور اہلکاروں
سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی.

شرکا نے پولیس کے ان تمام شہید افسران و اہل کاروں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کیا جنہوں نے ملک و قوم
کیلئے اپنی جان قربان کر دی.
وہ ایسے پولیس کے ایسے جوان تھے جو فرض کی ادائیگی سے پیچھے نہیں ہٹے. شہدائے پولیس ڈے کے موقع
پر پولیس کے ان جاں نثارغازیوں کو بھی سلام جنہوں نے عمر بھر کی معذوری برداشت کرلی.
شرکا نے کہا یہ ایسے جانثار ہیں جو کسی دہشت گرد کے اگے نہیں جھکے اور ملک و قوم پر آنچ نہ آنے دی.
پولیس کے بہادرافسران اورجوان ہمارے محافظ ہیں جن کی بدولت ہماری عزتیں محفوظ ہیں.