شہدائے بلوچستان پاک فوج کے جوان سپردخاک ہوئے

بلوچستان کے جنوبی علاقے میں گزشتہ روز دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی کمبیٹ پٹرول پارٹی پر
گھات لگا کرحملہ کیا. حملے کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلہ میں پاکستان آرمی کے میجر ثاقب حسین (عمر
31 سال ساکن ضلع سانگھڑ سندھ) اور نائیک باقر علی (عمر 26 سال ساکن ضلع دادو) نے جام شہادت نوش کیا.
میجر ثاقب اور ان کی ٹیم نے آخری سانس تک چھپ کر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور
ہمت نہ ہاری.
اسی اثناء میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی کو گولیاں لگیں جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور جان اپنی
جان آفریں کے سپرد کر دی.
میجرثاقب حسین نے سوگواران میں والدین اور بیوہ چھوڑی ہے. اسی طرح نائیک باقر علی نے سوگوارن میں
تین سالہ بیٹی اور بیوہ چھوڑی ہے.
دونوں‌ شہدا کو پوری سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے علاقوں میں سپردخاک کر دیا گیا.
ہمارے تمام شہداء بشمول میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید کی وطن عزیز کے دفاع کی خاطر دی گئی
قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. دہشت گردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری
رہے گی.