شوہر گنجا ہونے پر شادی کے دوسرے روز ہی دلہن نے طلاق لے لی

شیئر کریں:

بیوی کی منہ دیکھائی کے جواب میں شوہر کو ٹنڈ دیکھائی مہنگی پڑ گئی دلہن سے دلہا کا گنجا پن
برداشت نہ ہوا۔ سہاگ رات میں دلہا میاں کا گنجا پن دیکھ کر بیوی نے اگلے ہی روز طلاق لے لی۔

گنج پن چھپانے پر بیوی نے شادی کے دوسرے روز ہی طلاق کی خواہش ظاہر کر دی۔ سعودی عرب میں
نئی نویلی دلہن نے طلاق کا کیس دائر کر کے سب کو ہی حیران کر دیا ہے۔

شادی کو ابھی دوسرا روز شروع ہی ہوا تھا کہ دلہن نے اپنے نئے نویلے دلہا پر بداعتمادی اور جھوٹ کا
الزام لگا کے علحیدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دلہن کا کہنا ہے کہ اس کی نئی زندگی کے مسافر نے مجھے
اپنے گنج پن سے تاریکی میں رکھا۔ ہم جب بھی ملتے تھے اس کے سر پر عرب ثقافت کا رومال سرپر
لپیٹا ہوتا تھا۔

شادی کی پہلی رات جب اس نے سرسے رومال اتارا تو دلہن کی حیرانی اور پریشانی کا عالم ساتویں
آسمان پر تھا۔ دلہن کا کہنا ہے کہ وہ جھوٹے انسان کے ساتھ ایک لمحہ بھی گزارنا نہیں چاہتی۔

عدالت نے طلاق کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے دونوں کے درمیان کاؤنسلنگ سیشن بھی رکھوایا لیکن
لڑکی کسی طور پر ساتھ رہنے پر آمادہ نہیں ہے۔

دلہن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر اور پھر آنے والے گنج پن کے شکار بچوں کے ساتھ نہیں رہ سکے گی۔
شوہر نے مجھ سے بہت بڑا جھوٹ بولا اور مسلسل میں تاریک میں رکھا۔ اس عمل سے نہ صرف
میری بلکہ میرے دوستوں میں بھی توہین ہوئی ہے۔

سعودی عرب میں طلاق سے پہلے مشاورت کے سیشن کروائے جاتے ہیں تاکہ طلاق جیسے عمل سے روکا
جاسکے اس سلسلے میں ان دونوں کے درمیان ایک دور ہو چکا اب اگلا دور چند روز میں ہوگا۔

اب تک جو نظر آرہا ہے کہ وہ نوجوان لڑکی اپنے گنج پن کے شکار خاوند کے ساتھ زندگی گزارنے پر
آمادہ دیکھائی نہیں دیتی۔ کہتے ہیں یہ سعودی عرب میں طلاق کا یہ اپنی نوعیت کا اولین واقعہ ہے
جس میں شوہر کے گنجے ہونے پر بیوی نے اتنے غصے کا اظہار کیا ہے۔


شیئر کریں: