شوہر نے ناراض بیوی کو گلے لگا کے دھماکا کرلیا دنوں ہلاک

شیئر کریں:

ساتھ جی نہیں سکتے تو ساتھ مریں گے ضرور
بھارتی ریاست میزورام کے 62 سالہ روہنگلیا نے فلمی سین کو حقیقت میں بدل دیا
شوہر نے اپنی شریک حیات کے گلے لگ کر خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔
دھماکے کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے
روہنگلیانا نامی شخص اپنی سابق شریک حیات سے ملنے سبزی منڈی پہنچا۔
خاتون بیٹی کے ساتھ مل کر سبزیاں فروخت کرتی تھی۔
سبزی منڈی میں روہنگلیا بے ہوشی کا ڈرامہ کرنے لگا اوربیوی سے گلے لگ گیا۔
اسی دوران ایک زور دار دھماکا ہوا اور دونوں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
جوڑے کے درمیان علیحدگی ایک سال قبل ہی ہوئی تھی۔
پولیس نے کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے تاہم شبہ ہے کہ دھماکے میں جیلیٹن استعمال کی گئی تھی جو حملہ آور شوہر مبینہ طور پر اپنے لباس میں چھپا کر لایا تھا۔


شیئر کریں: