شوہر نے بیوی کے نازک اعضا استری سے جلادیے

شیئر کریں:

(پاکپتن سے محمود احمد)
دنیا میں ذہنی مریضوں اور پرتشدد انسانوں کی کمی نہیں۔
ایسا ہی ایک ذہنی مریض پاکپتن کے گاؤں ملوکا کلاں سے سامنے آیا ہے۔
ملوکا کلاں میں ظالم شوہر نے اپنی 18 سالہ اہلیہ پر ظلم کی انتہا کر دی۔

ذرائع کے مطابق آصف اپنی بیوی کو نازیبا حرکات کے لیے اکساتا تھا لیکن
سدرہ انکار کرتی رہی گزشتہ روز آصف نے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ملزم نے مارپیٹ پر ہی اکتفا نہ کیا اور گرم استری سے جسم کا نازک حصہ جلادیا۔
آصف نے سدرا کو بجلی کے جھٹکے بھی لگاتا رہا۔
ملزم نے بیوی کو بے ہوشی کی حالت میں باندھ کر کمرے میں بند رکھا تھا۔
خاتون کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔


شیئر کریں: