شوہر اگر انشورنس پالیسی بنوائے تو سمجھ جائیں زندگی مختصر ہو گئی، 60 لاکھ کے لیے بیوی قتل

شیئر کریں:

شادی شدہ خواتین ہوشیار خبردار، اگر شوہر آپ کی بھاری بھرکم انشورنس پالیسی بنوائے تو سمجھ
لینا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ کیونکہ ایک ظالم اور لالچی شوہر نے اپنی زندگی کی شریک حیات کی پہلے
انشورنس پالیسی بنوائی اور پھر اسے دوسرے جہاں میں بھیجوا دیا۔

واقعہ کچھ یوں ہے بھارت کی ریاست گجرات میں ایک چارٹرڈ اکاونٹنٹ نے اپنی تین ماہ پہلے جان سے
پیاری اہلیہ کی 60 لاکھ روپے کی انشورنس پالیسی بنوائی۔ اس دوران شوہر نے بیوی کو قتل کرانے کا
منصوبہ بنا لیا اس سلسلے میں کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کی گئیں۔

شوہر نے ایک دن بیوی کو کہا کہ تیار ہو جاؤ پوجا کے لیے مندر جانا ہے، شوہر لالیت تنگ نے کرائے
کے قاتل کو گاڑی کے ذریعے بیوی کو کچلنے کے لیے تیار کر لیا۔

دونوں میاں بیوی پیدل مندر کی جانب جارہے تھے لیکن فاصلے کے ساتھ کیونکہ قاتل نے انتہائی تیز
رفتاری کے ساتھ بیوی کو ٹکر مارنی تھی۔ بہرحال منصوبہ کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے لالیت لی بیوی
کو ٹکر ماری اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئی۔
شوہر کی کوشش تھی کہ واقعہ کو محض حادثہ قرار دے کر معاملہ رفع دفعہ کیا جائے لیکن لڑکی کے
گھروالوں نے اپنے خدشات ظاہر کیے۔
معاملہ پولیس تک جا پہنچا تفتیش پر سارا کچھ کھل کے سامنے آگیا اور پولیس نے شوہر کو گرفتار
کر لیا تاہم گاڑی کے ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اس نے بیوی کو ٹریفک حادثہ میں ہلاک کرنے کے لیے قاتل کو تین لاکھ روپے دیے تھے۔
خیال رہے بھارت میں اس نوعیت کے اکثر واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں جہاں کبھی بیٹا باپ اور
ماں کو بھی پیسوں اور جائیداد کے لیے کرائے کے قاتلوں سے مراوا دیتے ہیں۔


شیئر کریں: