پاکستان شوبز کی ایک اور جوڑی کی راہیں جدا ہو گئیں

شوبز کی ایک اور جوڑی کی راہیں جدا ہو گئیں
شیئر کریں:

فیملی کورٹ نے گلوکارہ صنم ماری کی درخواست پر خلع کی ڈگری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

جج ثناء افضل واہلہ کی عدالت میں دوران سماعت صنم ماروی نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

کہا کہ شوبز انڈسٹری میں شادیاں ٹوٹنے کی بڑی وجہ جھوٹ ہے، اپنے شوہر کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی۔

گلوکارہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان دونوں کی شادی اسلامی روایات کے مطابق ہوئی۔

3 بچے بھی ہیں جن کی وجہ سے شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہی۔

حامد خان نے تحریری جواب میں الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صنم ماروی سے کبھی بدتمیزی نہیں کی اور نہ ہی کبھی گالی دی ہے۔

اہلیہ اور بچوں کو باقاعدگی سے خرچ ادا کرتا ہوں۔

صنم ماروی کی یہ دوسری شادی تھی۔

ان کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو2009 میں کراچی میں قتل کر دیا گیا تھا۔


شیئر کریں: