شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

شیئر کریں:

شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
تحصیل سپین وام میں پاک افغان بارڈر کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا
حملے میں پولیس فورس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کی جس سے دہشت گرد پسپا ہوگئے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے قریبی پہاڑوں میں دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔


شیئر کریں: