شمالی وزیرستان میں این جی او کے دفتر پر حملہ 4 خواتین جاں بحق

شیئر کریں:

شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں سباون این جی اوز کے دفتر پر فائرنگ سے 4 خواتین
جاں بحق اور ڈرائیور عبدالخالق زخمی ہو گیا۔

جاں‌ بحق ہونے والی خواتین میں‌ ناہید بی بی ، عائشہ بی بی ، جویریا بی بی اور ارشاد بی بی شامل ہیں۔ ڈی پی او
کا کہنا ہے کہ پانچویں خاتون مریم بی بی خوش قسمتی سے فائرنگ کے واقعہ میں‌ محفوظ رہیں کیونکہ وہ
گاڑی سے اتر کے جلدی دفتر میں‌ داخل ہو گئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے ان کی تلاش میں آپریشن کیا جارہا ہے۔
پولیس نے پہنچ کر لاشوں اور زخمی ڈرائیور کو ٹی ایچ کیو اسپتال میرعلی پہنچایا۔
سباون این جی او خیبرپختونخواہ کے دور دراز علاقوں میں فلاح و بہبود کے کام کر رہی ہے۔ لیکن یہ پہلی
ایسا ہوا ہے کہ ایک ہی واقعہ میں چار خواتین کو نشانہ بنایا ہوا۔


شیئر کریں: