شمالی وزیرستان میں‌ پولیو ٹیم پر حملہ 2 پولیس اہلکار اور ایک ورکر شہید

شیئر کریں:

شمالی وزیرستان میں‌ پھر ملک دشمن قوتوں‌ نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کیا ہے. تازہ حملہ تحصیل دتہ خیل
کے علاقے تنگ کلی میں کیا گیا.
حملے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر معمور دو پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر شہید ہو گیا.
سرکاری ذرائع کے مطابق شہید اہلکاروں میں سپاہی دین شاہد اور سپاہی رضا اللہ شامل ہیں. واقعہ کے بعد
پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے.
خیال رہے قبائلی اضلاع میں‌ پولیو ٹیم پر حملے معمول ہیں دہشت گرد اسی طرح ٹیموں پر حملے
کر کے متعدد سیکیورٹی اہل کاروں‌ اور ورکرز کو شہید کر چکے ہیں.


شیئر کریں: