پاکستان کا شمالی سیاحتی صوبہ گلگت بلتستان اپنی خوبصورتی پر دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔
اس کے دلکش نظارے پاکستان سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھیچتے ہیں۔
یہاں کے لوگ بھی علاقے کی خوبصورتی کی طرح نہایت ہی مہمان نواز اور خوبصورت ہیں۔
اس علاقے کی کل آبادی کتنی ہے؟ کتنے ڈویژن اور اضلاع ہیں آئیے جانتے ہیں۔
گلگت بلتستان پاکستان کا خود مختار صوبہ ہے۔
صوبے کا دارالحکومت گلگت شہر ہے اور آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑا شہر اسکردو ہے۔
گلگت بلتستان کا کل رقبہ 72 ہزار 971 مربع کلومیٹر ہے۔
گلگت بلتستان میں عام انتخابات 18 اگست کو ہوں گے
گزشتہ مردم شماری کے مطابق صوبے کی کل آبادی تقریبا 12 لاکھ 50 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔
اس حساب سے ایک مربع کلومیٹر پر 17 شہری رہائش پذیر ہیں۔
پچھلی مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق درست معلومات نہیں
لیکن موجودہ آباد کہیں زیادہ ہے۔
گلگت بلتستان کے ڈویژن کی بات کریں تو مجموعی طور پر تین ڈویژنز ہیں۔
ڈویژن
گلگت بلتستان کو انتظامی اعتبار سے 3 ڈویژنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ان میں گلگت، اسکردو اور دیامیر ڈویژن شامل ہیں۔
اضلاع
گلگت بلتستان میں الیکشن سے پہلے بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیاں
اسی طرح گلگت بلتستان کے کل دس اضلاع ہیں۔
اضلاع میں استو، دیامیر، گانچھے، غذر، گلگت، ہنزا، اسکردو، نگر، کھرمنگ اور شگر شامل ہیں۔
2015 سے پہلے گلگت بلتستان کے7 اضلاع تھے۔
2015 میں ہنزا نگر کو الگ کر کے دو اضلاع ہنزا اور نگر بنا دیے گئے۔
اسی طرح اسکردو کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کر کے گھرمنگ اور شگر الگ الگ اضلاع بنا دیے گئے۔
ضلع استور
گلگت بلتستان کے ضلع استور کا کل رقبہ 5 ہزار 411 مربع کلو میٹرہے۔ استور کی آبادی 1لاکھ 14ہزار
افراد پر مشتمل ہے ضلع کا انتظامی ڈھانچہ استور شہر میں ہے۔
ضلع دیامیر
ضلع دیا میرکا رقبہ 7ہزار 234 مربع کلومیٹر ہے۔
دیامیر کی کل آبادی 2لاکھ 14 ہزار افراد پر مشتمل ہے اور انتظامی ڈھانچہ چلاس شہر میں ہے۔
ضلع گانچھے
ضلع گانچھے کا کل رقبہ 8ہزار 531 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔
گزشتہ مردم شماری کے مطابق گانچھے کی کل آبادی 1لاکھ 8ہزار افراد پر مشتمل ہے اور ضلع کا کیپیٹل شہر خپلو ہے۔
ضلع غذر
ضلع غذر کا رقبہ 12پزار 381 مربع کلو میٹر پر مشتمل ہے۔
ضلع کی کل آبادی 1 لاکھ 90ہزار اور ضلع کا کپیپٹل شہر گاہکوچ ہے۔
ضلع گلگت
ضلع گلگت شمالی علاقہ جات کا دارالحکومت کہلاتا ہے۔
گلگت 4ہزار 208 مربع کلومیٹر رقبے پر مشتمل ہے۔
گزشتہ مردم شماری کے مطابق ضلع گلگت کی آبادی 2لاکھ 22 ہزار افراد پر مشتمل ہے اورکیپیٹل شہر گلگت ہی ہے۔
ضلع ہنزا
ضلع ہنزا کا کل رقبہ 10ہزار 700 مربع کلو میٹر ہے۔ ہنزا کا کیپیٹل شہر علی آباد ہے۔
ضلع نگر
نگر کا کل رقبہ 5ہزار مربع کلومیٹر ہے نگر کا کیپیٹل شہر نگر ہی ہے۔
ضلع اسکردو
اسکردو گلگت بلتستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔
ضلع اسکردو کا کل رقبہ 15ہزار مربع کلو میٹر ہے۔
اسکردو کی کل آبادی 2لاکھ 14ہزار 848 افراد پر مشتمل ہے ضلع کا کیپیٹل شہر اسکردو ہی ہے۔
کھرمنگ ضلع
ضلع کھرمنگ کا کل رقبہ 5ہزار500 مربع کلو میٹر ہے۔
کھرمنگ کی کل آبادی تقریبا20ہزار ہے اور کھرمنگ کا کیپیٹل شہر تولتی ہے۔
ضلع شگر
ضلع شکر کا کل رقبہ 8ہزار500مربع کلومیٹر ہے۔
شگر کی کل آبادی 1لاکھ 9ہزار افراد پر مشتمل ہے اور ضلع کا کیپیٹل شہر شکر ہی ہے۔