شعیب ملک نے ثنا جاوید سے شادی کرلی

شعیب ملک نے ثنا جاوید سے شادی کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کرلی۔ شعیب
ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا۔
‘الحمداللہ’ لکھا گیا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔

کافی عرصے سے شعیب ملک اورانڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرز کے درمیان علیحدگی کی باتیں چل رہی تھیں اور آج
صبح‌شعیب ملک نے شادی کی تصاویر شیئر کر کے سب کو حیران کر دیا.
دونوں‌کے درمیان کشیدگی کے بعد شعیب ملک کی فیملی دو ہفتے 2022 کے آخر میں دبئی رہی. شعیب ملک اور
ثانیہ مرزا کے گھر قیام کے دوران تعلقات خوشگوار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی تھی۔
تعلقات بہتر نہ ہونے پر باقاعدہ طلاق ہو گئی لیکن شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے.
خیال رہے ثنا جاوید کی 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے شادی ہوئی تھی۔دونوں کے درمیان دو ماہ قبل علیحدگی
کی خبریں سامنے آنا شروع ہوئیں. اداکارہ ثناہ جاوید کئی ٹی وی شوز میں گزشتہ ایک سال سے شعیب ملک کے
ہمراہ نظر آتی رہیں۔
شعیب ملک نہ صرف ثناہ جاوید کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد سوشل میڈیا پر دیتے رہے بلکہ مارچ 2022 میں ثناہ
جاوید کے نامناسب رویے کے خلاف چند فنکاروں کی سوشل میڈیا مہم کا شعیب ملک بھرپور جواب دیتے دیکھائی
دیئے۔