شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظور

شیئر کریں:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس کے سندھ روشن پروگرام میں شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔ عدالت کی جانب سے شرجیل میمن کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔۔۔ شرجیل میمن خود عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں 10 جنوری کو طلب کررکھا ہے ۔۔۔ نیب کو تفتیش مکمل ہونے تک گرفتاری سے روکا جائے۔
عدالت نے یکم جنوری تک شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور نیب کو گرفتاری سے روکتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ْ۔۔ عدالت نے شرجیل میمن کو 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔


شیئر کریں: