ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتہائی میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں کپتان
بابر اعظم اور فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان تلخ کلامی کی خبر نے کرکٹ شائقین اور ٹیم منیجمنٹ
کو پریشان کیے رکھا.
بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی لڑائی کیوں ہوئی؟
اب خبر آئی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی پر کرکٹ بورڈ مہربان ہونے والا ہے. ذرائع خبر دیے رہے ہیں کہ شاہین
آفریدی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں نائب کپتان بنائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں.
جنگ نے یحیحی حسینی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت اور سری لنکا سے بدترین شکست
کے بعد بابر اعظم ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہیں.
بابر اعظم پر تنقید کی ایک اور بڑی وجہ آل راؤنڈر شاداب خان کو بہتر کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل
رکھنا بھی ہے یہی وجہ ہے کہ اب شاہین آفریدی کو شاداب خان کی جگہ لایا جارہا ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی پشت پناہی پر ٹیم میں اپنی لابی
مضبوط کر لی ہے. سری لنکا میں بابر اعظم سے الجھنے کے واقعہ کو بھی ناقدین اسی نگاہ سے دیکھ رہے
ہیں. اب دیکھنا ہے کہ آگے ٹیم میں ورلڈ کپ کے بعد کیا تبدیلیاں کی جاتی ہیں.