شاہزیب خانزادہ کا جیو پر پروگرام بند کردیا گیا؟

شیئر کریں:

سوشل میڈیا پر بدھ کو دن بھر ملک ریاض کی بیٹی کا چرچہ رہا پھر اچانک رات دس بجے جیو نیوز کے اینکر شاہزیب خانزادہ کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
ٹوئیٹر پر میڈیا سے وابستہ کئی افراد نے ٹوئیٹس کیں کہ شاہزیب کو ہٹا دیا گیا ہے۔
پھر کیا تھا افواہیں چل پڑیں سب اپنے اپنے انداز سے ٹوئیٹ کرنے لگے۔

بعض نے لکھا ایم ایس آر کچھ بھی کرسکتے ہیں وہ کسی اور کو سودے بازی کا اختیار کبھی بھی نہیں دیتے۔
اسی طرح واٹس ایپ پر بھی پیغامات ہونے لگے جیو نیوز دیکھو شاہزیب خانزادہ کی چھٹی کر دی گئی۔
بعض سینیر صحافیوں نے جیو نیو کے ایم ڈی اظہر عباس اور ڈائریکٹر نیو رانا جواد کو ٹیگ کرکے پوچھا۔

اظہر عباس کو مجبوراً جواب دینا پڑا کہ شاہزیب خانزادہ عید کی چھٹی پر ہیں اور جمعرات سے وہ پروگرام کریں گے۔
اسی طرح جیو نیوز کے اینکر وجیہہ ثانی نے بھی ٹوئیٹ کی کہ شاہزیب اپنا پروگرام جاری رکھیں گے۔
رات دس بجے کا جیو نیوز پر شاہزیب کا فلیگ شپ پروگرام ہے جسے بے حد سراہا جاتا ہے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے یہ پروگرام جیو نیوز کی ایڈیٹوریل لائن واضح کرتا ہے۔
جیو نیوز کی انتظامیہ نے شاہزیب پر بہت محنت کی ہے یہی وجہ ہے آج ان کا پروگرام کامران خان سے بھی کہیں آگے ہوتا ہے۔
اس کی بنیادی وجہ اہم ایشوز پر ادارہ کا بولڈ لائن لینا قرار دیا جاتا ہے۔


شیئر کریں: