شاہد آفریدی چیئرمین شپ کے بجائے کیا چاہتے ہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤںڈر شاہد خان آفریدی سے متعلق مختلف افواہیں چل رہی ہیں. اسپورٹس کی
سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ بعض مخصوص افراد من گھڑت خبریں چلارہی ہیں.
پاکستان کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین زکا اشرف سے آج لاہور میں‌ شاہد آفریدی نے ملاقات کی.
پی سی بی ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کی گئی ملاقات کے دوران پاکستان کرکٹ کے ڈمیسٹک اسٹرکچر
پر تفصیلی بات چیت کی گئی. لیکن بعض رپورٹرز آفریدی سے متعلق خبریں‌ جوڑ رہے تھے کہ انہیں پی سی بی
کے چیئرمین شب کی آفر کی جارہی ہے.
ذرائع کاکہنا ہے کہ ذکا اشرف نے بھی اپنے کنٹریکٹ کی مدت میں اضافے کی درخواست وزیراعظم انوار الحق
کاکڑ کو دے دی ہے.
ذرائع کہتے ہیں شاہد آفریدی چیئرمین شپ کی بجائے وہ اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹیم
کاکپتان بنانے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں.