شان مسعود دورہ آسٹریلیا میں‌قومی ٹیم کے کپتان مقرر

پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے لیے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے پر اتفاق
کرلیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کو قومی ٹیم کے ہمراآسٹریلیا
نہ بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے.

بابر اعظم کپتانی سے دستبردار ہو گئے

پی سی بی انتظامیہ نے مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈ برن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے. مکی آرتھر اقر گرانٹ
بریڈ برن کو فوری طور پر عہدوں سے برطرف نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا. غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کو نیشنل
کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داریاں دی جائیں گی.