شاعر محمد و آل محمد ڈاکٹر ریحان اعظمی کا سفر آخرت مکمل ہوا

شیئر کریں:


شاعر محمد و آل محمد ڈاکٹر ریحان اعظمی کا سفر آخرت اپنی منزل کو پہنچ گیا۔
عالمی شہرت یافتہ شاعرِ کو سپرہائی وے پر وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اردو زبان کے معروف سخن ور، نوحہ و مرثیہ نگار ریحان اعظمی کا طویل علالت کے بعد کراچی
میں انتقال ہوا۔ نماز جنازہ جعفرطیارہ سوسائٹی میں مولانا اسد شاکری کی امامت میں ادا کی گئی۔


نمازجنازہ میں سیاسی و مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جلوس کی صورت میں جسد خاکی وادی حسین قبرستان لے جایا گیا جہاں انہیں آہوں اور سسکیوں
میں سپرد خاک کردیاگیا۔ سوگواروں‌ کا کہنا تھا یہ خلا پر کرنا آسان نہیں‌ ہو گا.

ڈاکٹر ریحان اعظمی انیس سوچھپن میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں
پیدا ہوئے اور ادبی سفر کاآغاز انیس سوچوہتر میں کیا۔ انہیں متعدد اعزازات اور اسناد سےنوازا گیا
ڈاکٹر ریحان اعظمی کا شمار پاکستان کے زود گو شعرائے کرام میں ہوتا تھا۔


شیئر کریں: