سی ڈی اے کا وزارت خزانہ سے 2 ارب روپے کا مطالبہ

شیئر کریں:

ایس ڈی پی فنڈز کی قلت کی وجہ سے ٹینتھ ایونیو تاخیر کا شکار ہے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے نے وزارت خزانہ سے فوری طور پر دو ارب روپے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ٹینتھ ایونیو منصوبہ آئی جے پی روڈ کو سرینگر ہائی سے ملانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے نے منصوبے کا ٹھیکہ مارچ میں ایوارڈ کیا تھا۔ منصوبہ پر کل لاگت 10 ارب 28 کروڑ مکمل 18 ماہ میں ہونا تھا۔ منصوبہ کو گزشتہ مالی سال میں صرف 1 ارب چالیس کروڑ ادا کیے گیے۔ سی ڈی اے نے دستیاب فنڈز میں سے 1 ارب 10 کروڑ این ایل سی کو ادا کر دیے۔
رواں مالی سال میں منصوبہ کے لیے 350 ملیں مختص کیے گیے۔ سی ڈی اے کے ذمہ مو بلائزیشن کی 400 ملین کی دوسری قسط ادا ہونا تاحال باقی ہے۔ ٹینتھ ایونیو آئی نائن ، آئی ٹین ، ایچ نائن اور ایچ ٹین کے درمیان سے گزرے گی۔ ٹینتھ ایونیو چھ رویہ ہو گی ،ہیوی ٹریفک کی لین بھی بنائی جائے گی۔


شیئر کریں: