سینئر صحافی انصار نقوی بھی جہاز پر سوار تھے

شیئر کریں:

سینئر صحافی اور ٹوئنٹی فور نیوز کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی بھی طیارے پر سوار تھے۔
انصار نقوی کی فیملی نے بھی ان کے طیارہ پر سوار ہونے کی تصدیق کی ہے
انصار نقوی نے کیرئیر کا آغاز 1988 سے ڈیلی سفیر حیدرآباد سے کیا۔

انصار نقوی 1991 میں بیورو چیف کے طور پر دی نیوز انٹرنیشنل میں شمولیت اختیار کی۔
انصار نقوی نے 1994 میں سندھ یونیورسٹی جامشورو سے گریجویشن مکمل کی۔
انصار علی نقوی جیو نیوز میں 2002 میں آؤٹ اسٹیشن رپورٹر حیدرآباد کی حیثیت سے شامل ہوئے۔
فروری 2015 میں انصار نقوی نے جیو نیوز چھوڑ کر بول نیٹ ورک جوائن کیا۔
انصار نقوی نے بول نیوز میں سینئر ایگزیکٹو نائب صدر کی حیثیت سے کام کیا۔
انصار نقوی اس وقت تک سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ تھے۔


شیئر کریں: