سیلفی کے شوق میں ایک اور خاتون نے جان قربان کر دی

شیئر کریں:

سیلفی کا جنون کئی موتوں کے بعد بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی جان
جوکھوں میں ڈال کر سیلفی بنانے کا رجحان شدت سے جاری ہے۔ یہ جنون سیکڑوں جانیں لے چکا ہے۔

پنجاب کے شہر اوکاڑہ کی خاتوں بھی سیلفی کے شوق میں اپنی زندگی گنوا بیٹھی۔ خاتون نے نہر لوئر باری
دوآب کے کنارے پرکشش نظر آنے کے لیے سیلفی بنانے کی کوشش کی۔ کئی تصویریں بنائیں لیکن پسند نہ آنے
پھر کوشش کی لیکن اس کوشش میں اس بار ان کا پیر پھسلہ اور وہ نہر میں جاگریں۔

شوہر بھی کچھ ہی فاصلہ پر موجود تھا اس نے اپنی شریک حیات کو بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی۔
وہ اپنی ساتھی کو نہ بچا سکا لیکن موقع پر موجود ریسکیو ٹیم نے اسے ڈوبنے سے بچالیا۔ خبر فائل ہونے
تک خاتون کی لاش نہیں مل سکی تھی۔


شیئر کریں: