سید محسن رضا نقوی پنجاب کے نگران وزیر اعلی

شیئر کریں:

سید محنس رضا نقوی کو نگران وزیراعلی پنجاب کے نام کی منظوری الیکشن کمیشن نے دے دی ہے. اپوزیشن
کی جانب سے دینے جانے والے ناموں میں محسن رضا نقوی کا نام بھی شامل تھا. انہیں الیکشن کمیشن نے
نگراان وزیر اعلی کے لیے اہل قرار دیا ہے.
محسن نقوی تعلیم یافتہ سینئر صحافی اورمیڈیا چینلز کے مالک ہیں، وہ بین الاقوامی چینل سی این این سے بھی
وابستہ رہے،
مسلم لیگ ن کی جانب سے تجویز کردہ محسن نقوی 1978 میں لاہور میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق جھنگ سے ہے،
ابتدائی تعلیم کریسنٹ ماڈل اسکول سے حاصل کی، وہ گورنمنٹ کالج لاہور میں بھی زیر تعلیم رہے اوراعلی تعلیم
کے لیے امریکا چلے گئے،
میامی کی ریاست میں قیام کے دوران محسن نقوی امریکا کے بڑے ادارے سی این این سےوابستہ ہوئے، تعلیم
مکمل کرکے پاکستانی واپسی پربھی محسن نقوی نے سی این این کی نمائندگی جاری رکھتے ہوئے بطور پروڈیوسر
ساوتھ ایشیا اور ریجنل ہیڈ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں،
اپنی صحافت کے دوران انہوں نے افغان وار کی کوریج کی، انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی پاکستان مہم کے
لیے وطن واپسی پر ادارے کی جانب سے وہ آخری انٹرویو کیا جس میں محترمہ نے پاکستان میں اُن کی جان کو
لاحق خطرات کا ذکر کیا،
تیس سال کی عمر میں محسن نقوی نے 2009 لاہور کے میقامی میڈیا چینل کی بنیاد رکھی،ان کی قیادت میں قائم
میڈیا ہاوس اس وقت چھ نیوز چینل اور ایک اخبار چلا رہاہے،
سیاسی حلقوں میں محسن نقوی اچھے تعلقات کے حامل ہیں، ملک کی تمام سرکردہ سیاسی شخصیات سے
ان کے روابط ہیں،


شیئر کریں: