سکھر بیراج کی رائیس نہر میں زہریلے مواد سے مچھلیاں مرنے لگیں

شیئر کریں:

سکھر میں نامعلوم افراد نے سکھر بیراج کی نہر میں زہر ڈال دیا۔

زہریلے پانی کی وجہ سے سیکڑوں چھوٹی بڑی مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔

مزید پڑھئیے: مچھلی دماغ ،ڈپریشن اور دل کے لئے فائدہ مند ہے، ماہرین آبی حیات

مری ہوئی مچھلیاں سطح آب پر آگئیں۔

لوگ مردہ مچھلیاں جمع کرکے گھر لے جانے میں مصروف ہیں۔

سکھر بیراج سے نکلنے والی رائیس کینال میں بھل صفائی کے باعث پانی کی شدید کمی واقع ہے۔

نامعلوم افراد نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اس میں زہر ڈال دیا ہے۔

مزید پڑھئیے: کراچی کے ساحل پر مردہ مچھلیاں

آبی حیات کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں اور زہر کے باعث سیکڑوں کی تعداد میں چھوٹی بڑی لاکھوں روپے مالیت کی مچھلیاں ہلاک ہوگئی ہیں۔

مچھلیاں مردہ حالت میں ابھر کر سطح پر آگئی ہیں۔

علاقے کے لوگوں کے وارے نیارے ہوگئے ہیں۔

ان کی بڑی تعداد مچھلیوں کو بازار میں فروخت کرنےاور گھروں کو لے جانے کے لیے مری ہوئی مچھلیاں جمع کرنے میں مصروف ہے۔

اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف نے اس کا کوئی نوٹس تک نہیں لیا ہے۔

ہرسال جب بھی سکھر بیراج اور اس کی نہروں کی بھل صفائی کا کام شروع ہوتا ہے تو اسی طرح نامعلوم افراد کی جانب سے نہروں میں زہر ڈالنے کے واقعات پیش آتے ہیں جس سے آبی حیات کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔


شیئر کریں: