سوڈان کے وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ

سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ ہمدوخ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے تاہم خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
وزیراعظم پر حملہ دارالحکومت خرطوم میں اس وقت کیا گیا جب وہ اپنی کار میں دفتر جارہے تھے۔
دھماکے سے وزیراعظم کی گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی، وزیر اعظم کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
عبداللہ مہدوخ اقتصاری امور کے ماہر ہیں انہیں گزشتہ سال اگست میں جمہوری نواز مظاہروں کے بعد عمر البشیر کو ہٹا کر اقتدار کی مسند پر بٹھایا گیا تھا۔
اقتصادیات کا تیس سالہ وسیع تجربہ رکھنے والے عباللہ ہمدوخ ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔