سوات میں طالبان کی آمد کے بعد سیاحتی مرکز کالام خالی ہوگیا

سوات میں طالبان کی آمد اور اغوا کی وارداتوں کے بعد سیاحتی مرکز کالام کے ہوٹل خالی ہو گئے
خبروالے نے سوات میں بات کی تو معلوم ہوا کہ کالام کے ہوٹلز 16 اگست تک سارے بک تھے لیکن
اچانک کالام تریبا بالکل خالی ہو گیا اور بکنگ بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

سیاحت کی صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے طویل عرصہ بعد ملکی اور غیر
ملکی سیاحوں نے سوات کا رخ کرنا شروع کر دیا تھا۔ بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال نے انہیں الٹے
قدموں لوٹ جانے پر مجبور کردیا۔

سوات اور دیر میں‌ طالبان کی آبادکاری، پولیس اور شہریوں کا اغوا

سوات کے لوگوں کی بڑی تعداد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطی میں روزگار
کے لیے جایا کرتی تھی لیکن وہاں کی صورت حال ابتر ہونے کی وجہ سے کافی سارے لوگ واپس آکے
سیاحت کی صنعت سے جڑ گئے تھے لیکن بدقسمتی سے طالبان کے آنے کے بعد سے اب یہ صنعت
بھی زوال پزیر ہونے لگی ہے۔
ہوٹلز اور سیاحت سے تعلق رکھنے والوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جانب توجہ دیں اگر
صورت حال کو جلد کنٹرول نہ کیا تو علاقے میں معاشی بدحالی کا سیلاب سب کو بہا لے جائے گی۔