March 26, 2020 at 9:40 pm

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔
سندھ حکومت نے 27مارچ سے 5اپریل مساجد میں نمازکے اجتماعات پرپابندی عائد کردی ہے۔
مساجد میں صرف 3سے 5افراد نماز ادا کرسکیں گے۔
مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہوں گے۔
سندھ حکومت نے مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علما کی مشاوورت سے کیا گیا۔
مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
پاکستان میں سب سے زیادہ کیسز سندھ ہی سے سامنے آئے ہیں۔
سندھ حکومت اس وبا پر قابو پانے کے لیے بڑے سے بڑے فیصلے کر رہی ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت تاحال اس سلسلے میں بڑے فیصلے کرنے مین ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔
پاکستان میں ان تک تقریباً گیارہ سو افراد اس سے متاثر اور آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments