سندھ میں بغیر امتحان پروموشن کا امکان نہیں

شیئر کریں:

سندھ حکومت نے واضح کیا ہے کہ نویں دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کو
ایسے ہی پروموشن نہیں دی جا سکتی۔
ان طلباء کے لیئے کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلوں میں میرٹ کو لے کر کئی تکنیکی وجوہات ہیں
جس کی بنا پر پروموشن نہیں دی جاسکتی۔
سعید غنی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس کے لیئے ہم
نے کمیٹی بنا دی ہے جو کل تک تمام تکنیکی وجوہات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔
کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نویں دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے
امتحانات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
سندھ میں اسکول بھی یکم جون کو نہیں کھولے جارہے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کہتے ہیں سرکاری کالجز اور اسکولوں میں آن لائن کلاسز لینے کی استعداد نہیں۔
ہم اپنے بچوں کو آن لائن پڑھانے کے لئے جو نظام بنانے رہے ہیں اس کا اعلان جلد کریں گے۔
بڑے پرائیوٹ اسکولز میں آن لائن ایجوکیشن کا سلسلہ جاری ہے جہاں انٹرنیٹ نہیں وہاں کیسے
تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں اس پر بھی کام کر رہے ہیں۔
حکومت مختلف ماڈلز پر کام کر رہی ہے، ممکن ہے چھ آٹھ مہینے مزید اسکول نہ کھولے جاسکیں۔
اسکول کھول دئیے گئے تو صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے۔


شیئر کریں: