March 22, 2020 at 10:21 pm

سندھ میں لاک ڈاون کے تحت محکمہ داخلہ نے پابندیوں کا نسندھ میں بغیر اجازت جنازہ پر پابندی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اندرون شہر اور بیرون شہر لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے وبائی امراض ایکٹ کےتحت 15روز کےلیےپابندیاں عائد کیں۔
کسی بھی نجی سرکاری ادارے میں سماجی مذہبی سیاسی تقریب اجتماع پر پابندی ہو گی۔
شہریوں کےلیےہر طرح کا سفر اور جمع ہوناممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
نماز جنازہ کا اجتماع بھی محدود کردیاگیا
نماز جنازہ میں صرف قریبی رشتے دار شریک ہوسکیں گے۔
نماز جنازہ کےلیےایس ایچ اور سےپیشگی اجازت لیناہوگی اور نماز جنازہ کےاجتماع میں بھی ہر فرد فاصلہ رکھےگا۔
پورٹ پر کام کرنیوالےملازمین کو لاک ڈاون سےاستثنی ہوگا۔
اسی طرح میڈیانمائندگان اور سماجی رضاکاروں کو لاک ڈاون سےاستشنی ہوگا۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالےاداروں کے اہلکاروں کو خصوصی اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔
سرکاری احکامات کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہوگا اور متعلقہ قانون نافذ کرنیوالےاداروں کےافسران احکامات کی خلاف ورزی پر سزا دیں گے۔
سندھ وبائی امراض ایکٹ کےتحت لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر جرمانہ وقید ہوگی۔

Facebook Comments