سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

شیئر کریں:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیو مہم کاافتتاح کردیا،
وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور ان کو تحائف بھی دیئے۔
سندھ میں پولیو مہم 15 سے 21اگست تک جاری رہے گی ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے انسداد پولیو مہم کاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ سب کو آج عہد کرنا ہے
کہ ہم اپنے بچوں کو معذوری سے بچائیں گے ،والدین پر لازم ہے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر اپنے فرض ادا کریں ۔


شیئر کریں: