سندھ حکومت کا کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ 3 ارب 64 کروڑ روپے جمع ہوئے

شیئر کریں:

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی وبائی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کورونا وائرس
ایمرجنسی فنڈ قائم کیا۔
اس فنڈ میں کتنی رقم جمع ہوئی اور کہاں خرچ کی گئی وہ سب سامنے آرہی ہیں۔
سندھ میں رواں سال فروری میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریض سامنے آنا شروع ہوئے۔
سندھ حکومت نے وبائی صورت حال دیکھتے ہوئے 19 مارچ کو کورونا وائرس ایمرجنسی
فنڈ قائم کیا تھا۔

محکمہ مالیات سندھ کے مطابق 19 مارچ سے 30 جون تک اس فنڈ میں تین ارب چونسٹھ کروڑ
چوالیس لاکھ کی رقم جمع ہوئی۔
آلات کی خریداری اور فیلڈ آئسولیشن سینٹر کے قیام سمیت دیگر اخراجات کی مد میں ایک
ارب اکیس کروڑ اڑتالیس لاکھ سے زائد رقم خرچ ہوئے۔
CEF_IncomeBrief (1)

رپورٹ کے مطابق یکم جولائی کو فنڈ میں دو ارب بیالیس کروڑ پچانوے لاکھ کی رقم موجود تھی۔
اس دوران تین کروڑ چھپن لاکھ روپے کے عطیات موصول ہوئے اسی دوران آلات اور ٹیسٹنگ کٹس
کی مزید خریداری کے لئے ایک ارب ترپن کروڑ پانچ لاکھ روپے خرج کیے گئے۔
محکمہ مالیات کے اعداد و شمار کے مطابق سترہ نومبر تک کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں ترانوے کروڑ سینتالیس لاکھ چھبیس ہزار سے زائد کی رقم موجود ہے۔


شیئر کریں: