سندھ بھر میں “سفر عشق” کی واک،گاؤں گاؤں ریلیاں

شیئر کریں:

اربعین یعنی چہلم امام حسین علیہ السلام پر عراق کی طرح پاکستان میں واک کی جارہی ہے۔ مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں سفر عشق کے نام سے واک کی صورت میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
سندھ کے شہروں سکھر روہڑی ببر لو رانی پور گمبٹ صوبھودیرو درزا شریف ھنگورجہ گڈیجی کمب کوٹڈیجی کوٹ بنگلہ دوڑ اور مختلف شہروں اور گاؤں سے قافلے رواں دواں ہیں۔
واک میں بچے، بڑے، بزرگ اور خواتین سب ہی شریک ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں شریک عزا داروں کے تمام راستہ نزرونیاز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سفر عشق کی روایت عراق سے ملتی ہے جہاں دس محرم اکسٹھ ہجری کو یزیدی فوج نے آل رسول کو تپتے صحرا میں ذبح کیا اور خیموں کو لوٹ کے جلا دیا گیا۔
سید زادیوں کو اسیر بنالیا گیا اور انہیں کربلا سے بے کجاوا اونٹوں پر بیٹھا کے کوفہ اور پھر شام کے دارالحکومت دمشق لے جایا گیا۔
اسی سفر کی یاد میں نجف اشرف سے کربلا تم مشی یا واک کی جاتی ہے۔ ایران سے لاکھوں زائرین پیدل سفر کرکے کرنلا پہنچتے ہیں۔
اب جو زائرین کربلا نہیں جاسکتے وہ پاکستان میں ہی کئی کلو میٹر پیدل چل کے مرکزی جلوسوں میں پہنچتے ہیں۔


شیئر کریں: