سنجے دت نے کینسر کو شکست دیدی

شیئر کریں:

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے نے دت جان لیوا بیماری کینسر کے خلاف جنگ جیت لی.
سنجے دت نے ستمبر میں ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اطلاع دی تھی
کہ وہ طبی مسائل کی وجہ سے سوشل میڈیا اور اپنے کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں۔
سنجے دت کی جانب سے بریک لینے کے اعلان کے بعد ان کی بیماری پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں
اداکار کے قریبی ذرائع نے ان کے کینسر میں مبتلا ہونے
کی خبر دی تھی تاہم سنجے دت یا ان کے اہلخانہ نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

گزشتہ دنوں بھارتی اداکار نے خود کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی
اور انہوں انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو پیغام دیا تھا کہ وہ جلد بیماری کو شکست دینے کا عزم رکھتے ہیں۔
اب اداکار سنجے دت کے دوست اجے اروڑا نے
اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سنجے دت اب مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں۔


شیئر کریں: